اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ پاک سعودی تعلقات پر اطمینان کا اظہار اور انہیں مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ،سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، پاک سعودی تعلقات مذہب ، ثقافت ،تاریخ اور باہمی اعتماد و احترام کے اٹوٹ رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، پاکستان کی عوام سعودی عرب اور خادمین حرمین الشریفین سے گہری وابستگی رکھتی ہے۔دونوں برادر ممالک اہم عالمی اور علاقائی ایشوز پر یکساں موقف رکھتے ہیں، دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پارلیمانی سفارتکاری انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ پارلیمانی وفود کے تبادلوں اور پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کے درمیان روابط دونوں اقوام کو مزید قریب لانے میں معاون ثابت ہوں گے،دونوں برادر اسلامی ممالک نے مشکل وقت میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے،سعودی عرب کا پاکستان کی معاشی و اقتصادی ترقی کیلئے تعاون قابل ستائش ہے، سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں،پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کو سہولیات کی فراہمی پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا،سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے مجلس شوری کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ کو پارلیمانی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی ،اس موقع پر سعودی سفیر نے سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے سعودی عرب سے گہری وابستگی، خادمین حرمین الشریفین کے لیے نیک تمناؤں کے اظہار اور دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے کی خواہش پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے، سعودی عرب کی عوام اور حکومت پاکستان کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے کردار ادا کرتی رہے گی۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ