اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل اور اقوامِ متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔اقوامِ متحدہ کے امن مشن کے وزارتی اجلاس کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اختتامی سیشن میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔امن مشن کے تحفظ اور سیکیورٹی کے موضوع پر منعقدہ اجلاس کی مشترکہ میزبانی پاکستان اور جاپان نے کی جس میں مختلف ممالک کے مندوبین اور اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں اسلام آباد میں سفارتی برادری کے ارکان نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر آرمی چیف نے امن دستوں کو درپیش بڑھتے ہوئے چیلنجز اور خطرات کو اجاگر کیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ عالمی امن کی بحالی میں اقوامِ متحدہ کا کردار لائق تحسین ہے، اقوامِ متحدہ پیچیدہ خطرات سے نمٹنے کے لیے امن مشن کو مزید مؤثر بنائے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ایک ایسا خطہ چاہتا ہے جہاں امن قائم ہو۔ تجارت، ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری بھی ہو۔ ایسا خطہ جو جنوبی، مغربی اور وسطی ایشیا کی تمام ریاستوں کے لیے خوشحالی کا باعث بنے۔انڈر سیکریٹری جنرل ڈپارٹمنٹ آف پیس آپریشنز نے عالمی امن کے لیے کردار ادا کرنے اور کانفرنس کی میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ