ڈیرہ بگٹی /کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز) سوئی سے 6فٹ بالرز کی اغواء کا معاملہ،ضلعی انتظامیہ ڈیرہ بگٹی نے 7مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاہے،نگران وفاقی وزیر داخلہ میرسرفرازبگٹی کے مطابق مغوی فٹ بالرز کی بازیابی کیلئے آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔مغویوں کی بازیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے فٹبال کے اغوا کیے گئے 6 مقامی کھلاڑیوں کی بازیابی کے لیے آپریشن کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کے مطابق مقامی فٹبالرز کے اغوا کے شبے میں 7 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔مقامی انتظامیہ کے مطابق مغوی کھلاڑیوں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔6 مقامی فٹبالرز کو ڈیرہ بگٹی سے سبی جاتے ہوئے گزشتہ روز جانی بیڑی کے قریب اغوا کر لیا گیا تھا۔اس حوالے سے نگراں وزیرِ کھیل نواب زادہ جمال رئیسانی نے نوٹس بھی لیا تھا۔جمال رئیسانی نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی سے رابطہ کر کے کھلاڑیوں کی بازیابی یقینی بنانے کا کہا تھا۔دوسری جانب نگران وفاقی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کہتے ہیں کہ مغویوں کی بازیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،گزشتہ روز ہی تمام سیکورٹی اداروں کو بازیابی کے لئے اقدامات کے احکامات جاری کر دئے تھے،گزشتہ روز سے ہی پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغویوں کی بارزیابی کے لئے آپریشن جاری ہے،وفاقی وزیرداخلہ نے کہاکہ بدامنی پھیلانے والوں کی گردیں قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتیں مغوی ہمارے بچے ہیں انکی بازیابی تک سکوں سے نہیں بیٹھوں گا۔
اہم خبریں
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ
ساکران پولیس کی کارروائیاں، 4 مسلح ڈاکوؤں گرفتار، 125 موٹرسائیکل، ٹچ موبائل، نقدی رقم سمیت 3 پسٹل برآمد
کراچی، 2025 میں واٹس ایپ کن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا؟
پاک چین بارڈر پر تجارت کا نیا ریکارڈ قائم