سٹیل مل مساجد میں علما اور موذن کی تنخواہیں فنڈز سے ادا کی جائینگے،مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد: نگراں وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی سولنگی نے ایوان بالا کو بتایا ہے کہ اسٹیل ملز ٹائون کے مساجد میں علماء اور موذن کو تنخواہیں جمع ہونے والے فنڈز سے ادا کی جائیں گی۔منگل کے روز سینیٹ اجلاس میں توجہ دلا نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر نے کہاکہ اسٹیل ٹائون مسجد کمیٹی نے 37 علمااور موذن رکھے جن کی تنخواہ پاکستان اسٹیل کے ملازمین کے فنڈز سے ادا کی جاتی تھی انہوں نے کہاکہ 2021سے اسٹیل مل کے ملازمین کو فارغ کرنے کا سلسلہ شروع ہوا جس کے باعث اسٹیل مل کے ملازمین کی تعداد 8600 سے کم ہو کر 3000 تک رہ گئی ہے انہوں نے کہاکہ ملازمین کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے یہ فنڈ بھی کم ہو گئے ہیں انہوں نے کہاکہ اسٹیل ملز کے ملازمین سے 1 لاکھ 34 ہزار روپے کے فنڈز اکٹھے کئے جاتے ہیںاس فنڈ سے 37 علمااور موذن حضرات کی تنخواہوں کی ادائیگی ممکن نہیں تھی اسی وجہ سے 37 میں سے 32 علمااور موذن حضرات کے کنٹریکٹ کو بڑھایا نہیں جا سکا انہوں نے کہاکہ اسٹیل ملز انتظامیہ نے اسٹیل ٹائون میں رہائش پذیر افراد سے 250 روپے فی گھر لینے کا فیصلہ کیا ہے اورجیسے ہی یہ فنڈ اکٹھے ہوں گے 32 علمااور موذن حضرات کے کنٹریکٹ کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ اسٹیل مل انتظامیہ نے ان علمااور موذن حضرات کی پچھلے چار ماہ سے رکی ہوئی تنخواہ اپنے فنڈ سے ادا کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں