اسلام آباد: ملک میں اسلامی صدارتی نظام کے نفاز کی درخواست پر سماعت، سپریم کورٹ نے درخواست خارج کردی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار نے کہا پاکستان میں اسلامی صدارتی نظام کا نفاذ چاہتے ہیں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے ہم بھی اسلامی نظام چاہتے ہیں۔پاکستان میں پارلیمانی نظام حکومت ہے۔آپ ایسا کریں پاکستان کا آئین پڑھیں۔دستور کی کتاب کا رنگ بھی سبز ہے۔آئین پاکستان میں اللہ کے نظام کا ذکر ہے۔آئین کا آغاز اللہ کے ذکر سے ہوتا ہے۔قران پاک کا آئین پاکستان میں ذکر ہے۔آئین کے آرٹیکل 227 کے مطابق کوئی قانون قرآن و سنت کے منافی نہیں بن سکتا۔کیا آپ کو ان باتوں سے اختلاف ہے؟کیا آپ صدارتی نظام میں صدر بننا چاہتے ہیں؟آپ کیوں تمام اختیارات فرد واحد کو دینے کیلئے صدارتی نظام چاہتے ہیں؟آپ جو پڑھ رہے ہیں وہ آئین پاکستان نہیں۔ درخواست گزار نے جواب دیا عدالت مجھے آئین پاکستان کا مطالعہ کرنے کی مہلت دے۔ چیف جسٹس نے کہا ہم یہ درخواست خارج کر دیتے ہیں۔آپ آئین پڑھ لیں پھر اگر آپ چاہیں تو نئی درخواست دائر کر دیجیے گا، عدالت نے درخواست خارج کردی۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ