اسلام آباد :سپریم کورٹ نے بلوچستان کے حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں الیکشن کمیشن کا صرف چھ پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم کالعدم قراردیتے ہوئے پورے حلقے میں دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا۔عدالت نے اپنے حکم میں کہاہے کہ الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق شفاف پولنگ یقینی بنائے، یہ حکم پیرکے روزجاری کیاگیاہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔اس دوران درخواست گزار کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ الیکشن کمیشن کی مخصوص پولنگ سٹیشنز پر 99% ٹرن آئوٹ مشکوک قرار دینے کی دلیل قابل قبول نہیں، وسیم سجاد ایڈووکیٹ نے کہاکہ حلقہ کئی پولنگ سٹیشنز پر بھی ٹرن آئوٹ 99% تھا وہاں دوبارہ ووٹنگ کا حکم نہیں دیا گیا،اے این پی کے زمرد خان نے الیکشن کمیشن کا حکم چیلنج کیا تھا،جن پولنگ سٹیشنز سے میرا موکل کامیاب ہوا صرف وہاں ری پولنگ کا حکم دیا گیا، میرے موکل زمرد خان نے حلف بھی اٹھا لیا تھا الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن معطل کر دیا، جہاں زمرد خان جیتے وہاں فارم 45 اور 47 میں تضاد ہے، اس پرچیف جسٹس نے کہاکہ عدالت کو اتنی باریکیوں میں نہ لیکر جائیں، ٹربیونل بن چکے ہیں اپیل وہاں دائر کریں، عدالت بیٹھ کر چار سو الیکشن کیسز نہیں سن سکتی، فریقین رضا مند ہیں تو پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کروا دیتے ہیں، بعدازاںعدالت نے فریقین کی رضامندی سے حلقہ میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ،پی بی 50 قلعہ عبداللہ سے اے این پی کے زمرد خان کامیاب ہوئے تھے،زمرد خان کی کامیابی جے یو آئی کے ملک نواز نے الیکشن کمیشن میں چیلنج کی تھی۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ