سید علی گیلانی بہادری، شجاعت اور استقامت کی علامت ہیں،حریت رہنما عبدالحمید لون

اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز)سینئر حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ سید علی شاہ گیلانی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں اور بہادری، شجاعت اور استقامت کی علامت ہیں جو آخری دم تک اپنے نظریے پر ڈٹے رہے۔انہوں نے قائدِ تحریک سید علی شاہ گیلانی کی دوسری برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ سید علی گیلانی اپنی پوری عمر ظلم اور جبر کے سامنے ایک چٹان بن کر کھڑے رہے اور آخری دم تک اپنے نظریے پر ڈٹے رہے۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کا یہ نعرہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے کشمیر کے گلی کوچوں میں مقبول ہے۔سید علی شاہ گیلانی پاکستان سے والہانہ عقیدت اور محبت رکھتے تھے۔عبدالحمید لون نے کہاکہ بھارت کا ظلم و جبر ان کے جذبہ حریت کو توڑ نہیں سکا۔ حریت کانفرنس نے سید علی شاہ گیلانی کی دوسری برسی پر مزار شہدا حیدر پورہ کی طرف مارچ کی کال دی ہے جبکہ بھارتی قابض انتظامیہ نے مزار شہدا حیدر پورہ کو خار دار تاریں لگا کر سیل کر دیا اور کشمیری عوام کو مزار شہدا حیدر پور ہ سرینگر جانے سے روکنے کے لیے سرینگر میں سخت پابندیاں نافذ کر دی گئیں۔سرینگر شہر میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے بنکر قائم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں