لاہور(روزنامہ آواز ٹائمز)سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری، متاثرین کے لئے پاک آرمی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپس اور ریسکیو آپریشنز، سیلاب متاثرین میں فری راشن کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری۔دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی بہاولپور ڈویڑن کے نشیبی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، اس حوالے سے سیلاب متاثرین کے لئے پاک آرمی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپس اور ریسکیو آپریشنز کئے ہیں، سیلاب متاثرین میں فری راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے، پاک آرمی کی جانب سے میلسی، چشتیاں، منچناں آباد، پاکپتن، آرفوالا، وہاڑی، لودراں، بورے والا اور ہیڈ سلیمانکی میں مقامی انتظامیہ سے مل کر متاثرہ علاقوں سے سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنیکا سلسلہ جاری ہے، سیلاب کے دوران وبائی امراض سے بچانے کے لیے میڈیکل کیمپس قائم کئے گئے ہیں، میڈیکل کیمپس میں بڑی تعداد میں متاثرین کو مفت طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، علاقہ مکین اس مشکل گھڑی میں پاک فوج کی مدد کے شکرگزار ہیں۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ