سی ایم فٹبال گولڈ کپ میں خود بطور کھلاڑی حصہ لوں گا، نوابزادہ جمال رئیسانی

کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز)نگران صوبائی وزیر کھیل نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہاہے کہ سی ایم فٹبال گولڈ کپ میں خود بطور کھلاڑی حصہ لوں گا سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں اور کھلاڑیوں کی دیرینہ خواہش کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سی ایم گولڈ کپ فٹبال کا انعقاد کیا جارہا ہے۔جس میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ افتتاحی میچ میں باقاعدہ طور پر میں خود بطور کھلاڑی حصہ لوں گا ۔نگران صوبائی وزیرکھیل جمال رئیسانی نے کہا کہ میرے نزدیک کوئی عام اور خاص نہیں سب برابر ہیں۔ انہوں نے کہا میں چاہتا ہوں کہ عوام اور بڑے دفاتر میں بیٹھے لوگوں کے درمیان فرق ختم ہو۔ جس کا باقاعدہ آغاز میں خود سے کرنا چاہتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں