راولپنڈی:سیکورٹی فورسز نے پاک افغان بین الاقوامی سرحد پر دہشت گردوں کی دراندازی ناکام بنا دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 7 دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا پتہ چلنے پر شمالی وزیرستان کے علاقے سپن کئی غلام خان میں کارروائی کی۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا گیا، سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے ۔پاکستان بارہا عبوری افغان حکومت سے موثر بارڈر مینجمنٹ سسٹم لاگو کرنے کا مطالبہ کر چکا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گی ،توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے اپنی سرزمین کا استعمال روکے گی، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے عزم مصمم رکھتی ہیں۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ