اسلام آباد:سربراہ جمیعت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اس بار تو اسمبلیاں بیچی اور خریدی گئی ہیں ہارنے والے پریشان ہیں تو جیتنے والے بھی مطمئن نہیں ،حکومت میں بیٹھی جماعتوں کے سینئر لوگ مینڈیٹ کو مسترد کررہے ہیں آج جمہوریت کہاں کھڑی ہے آج ہم یہاں کمزور ہیں ہم نے اپنی جمہوریت بیچی ہے ،3 مئی سے کراچی میں ملین مارچ کا آغاز کر رہے ہیں اور 9 مئی کو پشاور میں ہو گا اگر کسی نے روکنے کی کوشش کی تو اس کا خود ذمہ دار ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ہاتھوں سے اپنے آقا بنائے ہیں یہی آخرت کی نشانیاں ہوتی ہیں قیامت کی نشانیوں میں سے ہے کہ نوکرانیاں مالکان پیدا کریں گی کیا آج وہی صورتحال نہیں بن چکی ۔میاں شہبازشریف کی سربراہی میں مدارس کے حوالے سے کمیٹی بنی بمشکل بل اسمبلی میں آیا مگر ابتدائی خواندگی کے بعد بل منظور نہیں ہونے دیا گیا شہبازشریف کو میں نے کہا کہ آپ سے گلہ نہیں ہمیں معلوم ہے کہ بل کس نے پاس نہیں ہونے دیا انہوں نے کہا کہ بھارت سپرپاور بننے کا خواب دیکھ رہا پاکستان دیوالیہ پن سے بچنے کی کوشش کررہا ہے پس پردہ فیصلے کوئی اور کرتا ہے اور منہ سیاستدانوں کا کالا کیا جاتا ہے آج ملک کو جمود کا شکار بنا دیا گیا ہے جمود کی شکار قومیں گرتی ہیں سارے برے لوگ ہندو اور اپنے اچھے القابات والوں کا موازنہ حاصل کرلیں ملک اسلام کے نام پر لیا اور آج ملک سیکولر کا روپ دھار چکا ہے اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹس پر ایک بھی قانون نہیں بنایا گیاایوانوں میں بھرے جانے والوں کو اسلام سے کوئی دلچسپی ہی نہیں بتائیں ملک میں کہاں اسلام کا نظام ہے آئین قرآن و سنت کے منافی قانون سازی کو روکتا ہے آپ تو دین و مذہب کے فروغ کے اداروں کو بھی پابند کردینا چاہتے ہیں سپیکر ایاز صادق صاحب آپ لاہور کے نتائج سے مطمئن ہیں مولانا فضل الرحمن نے سوال کیا جس پر سپیکر قومی نے کہا کہ میں مطمئن ہوں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم کراچی سے تین سے کراچی سے ملین مارچ شروع کر رہے ہیں اس کے بعد 9 مئی کو پشاور میں مارچ کریں گے اگر کسی نے روکنے کی کوشش کی تو وہ خود ذمہ دار ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حلف برداری کے بعد میں پہلی مرتبہ ایوان میں آیا ہوں، جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا حق ہے، میں اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں، اس ملک کی آزادی میں نہ بیوروکریسی اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کا کردار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کیا یہ عوامی پارلیمنٹ ہے یا اسٹیبلشمنٹ کی ترتیب دی ہوئی پارلیمنٹ ہے ؟ ماضی میں ایک صدر نے 5 وزیراعظم تبدیل کیے، بڑی مشکل سے پارلیمانی جمہوریت پر اتفاق ہوا اور لوگوں کو ووٹ کا حق ملا۔مولانا فضل الرحمٰن نے سوال اٹھایا کہ قائد اعظم کا پاکستان آج کہاں ہے ؟ تاریخ کسی کو معاف نہیں کرے گی، اسٹیبلشمنٹ جو نتائج دے، اس پر کب تک سمجھوتے کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں آج بھی ہمدردری کی بنیاد پر میاں نواز شریف، شہباز شریف اور برخوردار بلاول بھٹو سے یہ کہتا ہوں کہ آپ عوام کے لوگ ہیں، چلیں اکھٹیں عوام میں جاتے ہیں، چھوڑو اس اقتدار کو، آئیں، ادھر بیٹھیں، اور اگر واقعی اکثریتی جماعت پی ٹی آئی ہے تو دے دو ان کو حکومت، لیکن شاید میری بات احمقوں والی سی لگ رہی ہو گی کہ کیا کہہ رہا ہوں، آج بھی وقت ہے سنبھلنے کا، لیکن ہم سنبھلنے کے لیے تیار نہیں ہیں، ہم نوکری کرنے کے لیے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عزم کر رکھا ہے کہ اس غلامی کے خلاف جنگ لڑیں گے، میدان عمل میں آکر جنگ لڑیں گے ، عوام میں جا کر لڑیں گے، آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر لڑیں گے اور ملک کو اس غلامی سے نجات دلائیں گے، ہم پر یا توعالمی قوتیں حکومت کر رہی ہیں یا پھر اسٹیبلشمنٹ حکومت کر رہی ہے، یہ نظام ہمیں قبول نہیں ہے، ہماری پوزیشن اس حوالے سے واضح ہے، اس لیے ہمارا پیغام ہر سطح پر چلا جانا چاہیے۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ