اسلام آباد( روزنامہ آواز ٹائمز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے یوم دفاع و شہداپر مادر وطن کے لئے جانوں کے نذرانہ پیش کرنے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتیہوئے کہا ہے کہ شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اور ہم ان کی قربانیوں کے مقروض ہیں۔تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے یوم دفا ع و شہدا کے سلسلہ میں شکر پڑیاں میں قومی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر نگران وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ نگران وزیراعظم نے جدوجہد آزادی کے ہیروز، مادر دفاع، استحکام اور تحفظ کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیااوران کے درجات کی بلندی کے لئے دعابھی کی۔نگران وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتیہوئے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور یہاں یوم دفاع وشہدا کی تقریب میں شرکت کے لئے موجود ہیں کہ ہم اپنے شہداکو بھولے نہیں ہیں۔ وہ اللہ کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ ہم شہداکی قربانیوں اور ان کے خاندانوں کے مقروض ہیں۔اس قرض کی ادائیگی میں جو چھوٹا سانذرانہ ہم پیش کرسکتے ہیں وہ ان کی اور ان کے پیاروں کی تکریم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ جذبہ ہے جس کا ذکر علامہ اقبال نے بھی پنے اشعار کے ذریعے کیا۔ شہادت ایک عظیم رتبہ ہے جس کا اللہ تعالی کیہاں بہت بڑا اجر ہے۔ادھرنشانِ حیدر پانے والے کیپٹن محمد سرور شہید اور میجر شبیر شہید کے مزاروں پر بھی یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پر دونوں شہدا کے مزاروں پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔لاہور میں شاعر مشرق، مصورِ پاکستان علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔کور کمانڈر لاہور سید عامر رضا تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے انہوں نے مزارِ اقبال پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔تقریب میں دیگر اعلی فوجی افسران نے بھی شرکت کی جبکہ مزار اقبال کے اطراف میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔سندھ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کراچی میں مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی تقریب کے مہمان خصوصی پی اے ایف اصغرخان اکیڈمی کے ائیرآفیسرکمانڈنگ ائیروائس مارشل غضنفر لطیف تھے، مہمانِ خصوصی ایئر وائس مارشل غضنفر لطیف نے اس موقع پر مزارِ قائد پر پھولوں کی چادر رکھی، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے۔گارڈ ز تبدیلی کی تقریب میں 7 خواتین سمیت 57 کیڈٹس حصہ لے رہے ہیں جبکہ تقریب کے دوران مزار قائد پر پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ملک بھر میں یوم دفاع و شہدائے پاکستان قومی اور ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہاہے، یوم دفاع پاکستان قومی تاریخ کا درخشاں باب ہے،اس دن پاکستان کی افواج نے ازلی دشمن بھارت کو عبرتناک شکست دے کر شجاعت و بہادری کی نئی تاریخ رقم کی۔#/s#
اہم خبریں
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ
ساکران پولیس کی کارروائیاں، 4 مسلح ڈاکوؤں گرفتار، 125 موٹرسائیکل، ٹچ موبائل، نقدی رقم سمیت 3 پسٹل برآمد
کراچی، 2025 میں واٹس ایپ کن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا؟
پاک چین بارڈر پر تجارت کا نیا ریکارڈ قائم