شیرانی پولیس کی کارروائی چینی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی

شیرانی(روزنامہ آواز ٹائمز)شیرانی پولیس کی کارروائی چینی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ژوب رینج اور ایس پی منظور بلیدی کی ہدایت پر ایس ایچ او ذوالفقار عبدالمنان مندوخیل سید عالم شفیع اللہ مندوخیل عبداللہ شاہ اور حیات شاہ پر مشتمل ٹیم نے دھانہ سر پر کارروائی کرتے ھوئے خیبر پختونخوا سے آنے والے پندرہ ٹرکوں کو پکڑ کر اسمیں لوڈ 8 ہزار دو سو چینی کی بوریاں غیر قانونی طور پر سمگل کرنیکی کوشش ناکام بناتے ھوئے مذکورہ ٹرکوں کو کسٹم حکام کے حوالے کردئیے ایس پی شیرانی نے کہا کہ کسی کو غیر قانونی سمگلنگ اور عوام پر خود ساختہ مہنگائی کی اجازت نہیں دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں