اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل کی منظوری دیدی ہے، قومی اقتصادی کونسل کے کل 13 ممبران ہیں، وزیر اعظم پاکستان چیئرمین ہوں گے۔ جمعہ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق قومی اقتصادی کونسل ملک کی مجموعی معاشی صورتحال کا جائزہ لینے اور مالیاتی، تجارتی، معاشرتی اور اقتصادی پالیسیز کے حوالے سے منصوبہ بندی کی ذمہ دار ہے۔ صدر مملکت نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 156 ایک اور رولز آف بزنس کے تحت دی ہے۔قومی اقتصادی کونسل میں وزیر اعظم اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی شامل ہیں۔ قومی اقتصادی کونسل میں چاروں صوبوں سے نگران حکومتوں کے نمائندے بھی شامل ہیں، پنجاب سے نگران وزیر توانائی و انڈسٹری، کامرس، سرمایہ کاری اور ہنر مندی ایس ایم تنویر کونسل میں شامل کئے گئے ہیں۔سندھ سے وزیر خزانہ، محصولات، منصوبہ بندی و ترقی،محمد یونس ڈاگھا، خیبر پختونخوا سے وزیر خزانہ، محصولات، ایکسائز، ٹیکسیشن اور انسداد منشیات احمد رسول بنگش، بلوچستان سے وزیر خزانہ و محصولات امجد رشید کو قومی اقتصادی کونسل میں شامل کیا گیا ہے۔وفاق سے وزیر خزانہ، محصولات، اقتصادی امور اور نجکاری بھی کونسل کے ممبر ہوں گے۔ وزیرِ منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اور وفاقی وزیر ِمواصلات، ریلویز و بحری امور بھی کونسل میں شامل ہوں گے۔ قومی اقتصادی کونسل میں نگران وفاقی وزیر توانائی اور پٹرولیم کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ