صوبے میں گورننس کو بہتر کرکے عوام کو درپیش مسائل کا پائیدار حل تلاش کرنا ہوگا،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ : وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی پیر کے روز نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی رہائش گاہ پہنچے وزیر اعلیٰ کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی اعجازجکھرانی اراکین بلوچستان اسمبلی میر صادق عمرانی،حاجی علی مدد جتک ،میر لیاقت لہڑی ،سردارا سرفراز ڈومکی بھی موجود تھے جبکہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے ہمراہ نیشنل پارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ ، خیر جان بلوچ بھی موجود تھے ملاقات میں بلوچستان اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کے خواہاں ہیں بلوچستان میں گورننس کو بہتر کرکے عوام کو درپیش مسائل کا پائیدار حل تلاش کرنا ہوگا جس کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کا جامع روڑ میپ مرتب کررہے ہیں اور ہماری کوشش ہوگی کہ صوبے کے کونے کونے میں ترقی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں اور ماضی کی نسبت سروس ڈلیوری سمیت تمام شعبوں میں نمایاں بہتری نظر آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں