پشاور:پشاور ہائی کورٹ میں سات لاپتہ افراد کیسز کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم کی عدالت میں پیش ہوئی عدالت میںڈپٹی اٹارنی جنرل, ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل, وزارت دفاع کے نمائندے پیش ہوئے۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے سماعت کے دوران ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ ضمانت پر رہا ہونے کے بعد کس قانون کے تحت آپ ایک بندے کو جیل کے گیٹ سے اٹھاتے ہیں، یہ کونسے معاشرہ کا کام ہے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ عدالت احکامات جاری کریں اور آپ اسکی خلاف ورزی کریں، عدالت اسد قیصر کیس میں دوبارہ گرفتاری کا اصول واضع کر چکی ہے، ایک کیس میں گرفتار ملزم دیگر درج مقدمات میں گرفتار تصور ہوگا۔ ایسے مقدمات میں عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔ ان کیسز میں ڈپٹی سیکرٹری سے کم بندہ میری عدالت میں پیش نہ ہوں، وکیل درخواست گزارنے کہا کہ ویڈویو میں پولیس اہلکار واضع ہے انکے خلاف کاوائی کی جائے، جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ اگر پولیس معاملے کی انکوائری نہیں کر سکتی تو پھر عدالت کیس مجسٹریٹ کے حوالے کر دے گی، عدالت نے متعلقہ حکام سے 14 دن میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی
اہم خبریں
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ
ساکران پولیس کی کارروائیاں، 4 مسلح ڈاکوؤں گرفتار، 125 موٹرسائیکل، ٹچ موبائل، نقدی رقم سمیت 3 پسٹل برآمد
کراچی، 2025 میں واٹس ایپ کن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا؟
پاک چین بارڈر پر تجارت کا نیا ریکارڈ قائم