اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چوروں کی عام انتخابات کے بعد ملک بھر خصوصاً پنجاب میں ضمنی انتخابات پر کھلا ڈاکہ ڈالنے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں ، الیکشن کمیشن آف پاکستان ، پنجاب اور وفاق کی غیر منتخب حکومتوں کے مابین ناپاک گٹھ جوڑ کی شدید مذمت کرتے ہیں ،جاتی امرا کے بھگوڑے کی ہاری ہوئی دْختر کی نگرانی میں پوری حکومتی مشینری ضمنی انتخاب لوٹنے کی شرمناک مہم میں جنگل کے بادشاہ اور اس کے کارندوں کی سہولتکار ہے۔ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان، پنجاب اور وفاق کی غیرمنتخب حکومتوں کے مابین ناپاک گٹھ جوڑ کی شدید مذمت کرتے ہیں جنگل کے بادشاہ کی جانب سے بندوق کے زور پر دستور معطّل کرنے کے بعد اس کے کارندے کھلے عام عوام کے ووٹ کے حق پر ڈاکہ ڈالنے میں مصروف ہیں ضمنی انتخاب سے قبل پنجاب سمیت ملک بھر کے ان اضلاع جن میں الیکشن ہورہا ہے، انٹرنیٹ کی بندش بالکل غیرآئینی، غیرقانونی، شرمناک اور نتائج لوٹنے کا منصوبہ ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کی طرح ضمنی انتخابات میں بھی انتخابی قوانین و قواعد کی کھل کر دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اور تحریک انصاف کو نشان انتقام بنایا جارہا ہے جاتی امرا کے بھگوڑے کی ہاری ہوئی دْختر کی نگرانی میں پوری حکومتی مشینری ضمنی انتخاب لوٹنے کی شرمناک مہم میں جنگل کے بادشاہ اور اس کے کارندوں کی سہولتکار ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پرامن انتخابی مہم چلانے والے تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف جھوٹے پرچوں کے اندراج کے ساتھ ان کی پکڑ دھکڑ اور ووٹرز کو ہراساں کرنے کا مکروہ سلسلہ بلاروک ٹوک جاری ہے پنجاب کا سپیکر اور حکومتی وزیر انتخابی ضابط اخلاق کی دھجیاں اڑا رہے ہیں اور انتظامی و انتخابی افسران ان کے پولنگ ایجنٹوں کا کردار ادا کررہے ہیں انتخابی سامان کی ترسیل کے عمل کو میڈیا کی نگاہوں سے پوشیدہ رکھ کر جعلی فارم 45 کی تیاری کی مصدّقہ اطلاعات موصول ہورہی ہیں آئین اور انتخابی قوانین و قواعد پر جنگل کے بادشاہ کے خفیہ اور ظاہری کارندوں کی مجرمانہ یلغار پر بادشاہ کا غلام الیکشن کمیشن بے حیائی کی نیند سو رہا ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے حلقوں میں عوام نے انتخابی مہم کے جلسوں میں نکل کر اڈیالہ جیل میں ناحق قید بانی چیئرمین عمران خان سے اپنے اٹوٹ رشتے اور ان کی قیادت پر غیرمتزلزل اعتماد ظاہر کردیا ہے عوام جنگل کے بادشاہ اور اس کے مجرم سیاسی و ریاستی کارندوں کی بدمعاشیاں گوارا کرنے کو ہرگز تیار نہیں مران خان نے اڈیالہ جیل سے اپنی قوم کو ہمّت، استقامت اور اپنے ووٹ کی طاقت کے بھرپور استعمال کا پیغام بھیجا ہے۔عوام نکلیں اور پہلے بڑی تعداد میں ووٹ ڈال کر اور پھر جنگل کے بادشاہ اور اس کے کارندوں کی جانب سے اپنے ووٹ پر کھلے ڈاکے کی کوششیں ناکام بنا کر ملک میں قانون کی حکمرانی اور عمران خان سمیت بیگناہ سیاسی قیدیوں کی فی الفور رہائی کی تحریک کے قدم مضبوط بنائیں۔ عام انتخابات کی طرح ضمنی انتخابات میں بھی جیت عوام کی اور پاکستان تحریک انصاف ہی کی ہوگی، اور جنگل کا بادشاہ اپنے کارندوں سمیت ذلت سمیٹے گا۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ