لاہور(روزنامہ آواز ٹائمز)برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پاک فوج کی قربانیاں دنیا کے امن کے لیے ہیں اور پاک فوج امن کے لیے جانوں کی صورت میں بڑی قیمت ادا کر رہی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جین میریٹ نے کہا کہ طالبان، حقانی گروپ اور دوسری تنظیموں کو قابو کریں، افغانستان میں دہشت گردوں کو نہ روکا گیا تو پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا اہم ترین اتحادی اور فرنٹ لائن ملک بھی ہے۔جین میریٹ نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے اور صورتحال پر اب بھی دنیا کی نظریں ہیں، یوکرین کی تعمیرِ نو میں پاکستانی کنسٹرکشن کمپنیاں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، پاکستانی کنسٹرکشن کمپنیوں کے کردار کی حمایت کریں گے، پاکستان میں ماہر افرادی قوت یوکرین کی تعمیرِ نو کے لیے وہاں کام کرسکتی ہے۔پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشتگرد جماعتوں کی کارروائیوں پر گہری تشویش ہے۔جین میریٹ نے مزید کہا ہے کہ افغانستان کے آدھے حصے میں انسانی صورتحال اور خاص طور پر خواتین کو حقوق نہ دئیے جانے پر تشویش ہے۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ