کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع خضدار میں ہونے والے دھماکے میں پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل سمیت تین افراد شہیدہو گئے۔عالمی یوم صحافت کے پر بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے چمروک میں سلطان ابراہیم خان روڈ پر دھماکا ہوا، جس میں صدر خضدار پریس کلب محمد صدیق مینگل سمیت تین افراد شہید ہوگئے جب کہ دس کے قریب افراد زخمی ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا، جس میں نامعلوم دہشت گردوں نے گھر سے یونیورسٹی جاتے ہوئے خضدار پریس کلب کے صدر کی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس میں صدیق مینگل موقع پر ہیشہید ہو گئے۔واقعے میں زخمی ہوئے راہ گیروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس امدادی ٹیموں کے اہل کار جائے وقوع پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کیے ۔میڈیا ذرائع کے مطابق پریس کلب خضدار کے صدر کو گزشتہ ماہ موصول ایک خط میں جان سے مارنے کی دھمکی ملی تھی۔ علاوہ ازیں چند ماہ قبل ان پر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا، جس میں وہ محفوظ رہے تھے۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ