اسلام آ باد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات (پی ڈی اینڈ ایس آئی)پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان فائیو ای فریم ورک کو سی پیک کے تحت مستقبل کی پیش رفت سے ہم آہنگ کر ے گی ،فائیو ای فریم ورک پانچ اہم شعبوں پر مشتمل ہے، اس میں برآمدات پر مبنی ترقی شامل ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پروفیسر احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک )فریم ورک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زیڈز)کی تعمیر کو تیز کرنے کے لئے “ون پلس فور” حکمت عملی پیش کی۔ احسن اقبال نے بتایا کہ حکومت پاکستان فائیو ای فریم ورک کو دوسرے مرحلے میں سی پیک کے تحت مستقبل کی پیش رفت سے ہم آہنگ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا فائیو ای فریم ورک پانچ اہم شعبوں پر مشتمل ہے جن میں برآمدات پر مبنی ترقی شامل ہے زراعت، صنعت، آئی ٹی، کان کنی اور افرادی قوت کی برآمد میں پاکستان کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دینا تاکہ برآمدات پر مبنی ترقی حاصل کی جاسکے اور تجارتی خسارے پر قابو پایا جاسکے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ون پلس فور ماڈل کے تحت پاکستان میں ہر ایس ای زیڈ کو چین کے ایک صوبے ایک انڈسٹری گروپ کے ساتھ شراکت داری کی جائے گی تاکہ تکنیکی مہارت فراہم کرنے کے لئے چین سے ایس ای زیڈ ز ون ایس ای زیڈ میں خصوصی کلسٹر ز تیار کیے جاسکیں اور ایس ای زیڈ کی ترقی کی قیادت کے لئے ایک سرکاری ملکیت کا انٹرپرائز تیار کیا جاسکے۔ گوادر پرو کے مطابق یہ مشترکہ فریم ورک پاکستان میں ایس ای زیڈز کے قیام اور ترقی کو تیز کرے گا، جس سے ان کی مسابقت اور سرمایہ کاروں کے لئے کشش میں اضافہ ہوگا۔ گوادر پرو کے مطابق علاقائی رابطوں کو بڑھانے سے تجارتی روابط میں اضافہ ہوگا اور علاقائی انضمام میں سہولت ملے گی۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ