اسلام آباد :سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے دعوی کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور اپنی وزارت کی مدت پوری نہیں کر پائیں گے ۔ کم عمری میں مجھے تین عہدے مل سکتے ہیں تو تجویز کنندہ اور تائید کنندہ بھی مل سکتے ہیں۔ موجوودہ حکومت بمشکل ڈھائی سال چل سکے گی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور مدت پوری نہیں کر پائیں گے۔ رمضان کے بعد انکی مشکلات میں اضافہ ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے، میں رکن قومی اسمبلی، وفاقی وزیر اور سینیٹر رہا ہوں، میں نے خود استعفیٰ دیا، کوئی استعفیٰ نہیں دلوا سکتا تھا۔ انہوں نے دعوی کرتے ہوے کہا کہ میرے خیال سے یہ حکومت دو ڈھائی سال رہے گی، پاکستان کے انتخابات میں خرید و فروخت ہوتی ہے، میں نہیں کہہ سکتا کہ اس بار خرید و فروخت نہیں ہوگی۔ انہوں نے مشورہ دیتے ہوے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاند پر حکومت بنائیں تو بہتر ہے، بانی پی ٹی آئی کو سمجھایا ان کو سمجھ نہیں آیا، اب بھی سمجھ نہیں آ رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی بانی پی ٹی آئی سے گزارش ہوگی کہ مولا جٹ کی سیاست چھوڑیں جمہوری راستہ نکالیں، 9 مئی میں ملوث ملزمان کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ تین عہدے جب مجھے کم عمری میں مل سکتے ہیں تو تجویز کنندہ اور تائید کنندہ بھی مل سکتے ہیں، الیکشن میں اس لیے حصہ نہیں لیا کیونکہ حکومت کی مدت اتنی نہیں ہے۔
اہم خبریں
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ
ساکران پولیس کی کارروائیاں، 4 مسلح ڈاکوؤں گرفتار، 125 موٹرسائیکل، ٹچ موبائل، نقدی رقم سمیت 3 پسٹل برآمد
کراچی، 2025 میں واٹس ایپ کن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا؟
پاک چین بارڈر پر تجارت کا نیا ریکارڈ قائم