عمران خان مفاہمت کیلئے تیار ہیں مگر پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کیاجائے ، عامر ڈوگر

اسلام آباد :پی ٹی آ ئی رہنما ملک عامر ڈوگرنے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی مفاہمت کے لئے تیار ہیں لیکن انکا کہنا ہے کہ پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے ۔ الیکشن ہوتا تو لوگوں میں امید پیدا ہوتی لیکن آ ج پوری قوم سوگوار ہے ۔ قومی ا سمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوے انہوں نے نو منتخب سپیکر کو مخاطب کرتے ہوے کہا آج میرے اکانوے آپ کے ایک سو ننانوے ووٹ ہیں ۔ لیکن اگر آٹھ فروری کے الیکشن کا نتیجہ فارم پینتالیس کے مطابق آ تا تو میرے دو سو پچیس ووٹ ہوتے او ر بھاری اکثریت کے ساتھ میں آپ کی کرسی پر ہوتا۔ انہوں نے کہا مخصوص نشستوں کے بغیر یہ الیکشن لڑا اسکے با وجود مینڈیٹ ہمیں ملا ۔ لیکن فارم سینتالیس کے ذریعے اسی نشستیں ہم سے چھین لی گئیں ۔ انہوں نے کہا الیکشن میں ووٹروں نے مختلف نشانات ڈھونڈ ڈھونڈ کر مہر لگائی ۔ یہ الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن ڈرامہ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام کا ہونا صرف کتابی با تیں ہیں۔ یہاں اہمیت ووٹ دینے والوں کی نہیں مانگنے والوں کی ہے ۔ میں نے اکیلے اور سات جماعتوں نے مل کر الیکشن لڑا ۔ آپ سے مطالبہ کرتا ہوں ہماری جیتی ہوئی سیٹوں کا ہمارا مینڈیٹ واپس دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ہوتا تو لوگوں میں امید پیدا ہوتی آج پوری قوم سوگوار نظر آ رہی ہے ۔ اگر یہی ڈ رامہ کرنا تھا تو قوم کے پچاس کروڑ کرنے کی کیا ضرورت تھی ۔ جو کہتے تھے ن بانی پی ٹی آئی لے نام پر کاٹا لگ گیا وہ دیکھ لیں آج عمران خان کے نام پر ایوان تالیوں سے گونج رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مفاہمت کے لئے تیار ہوں لیکن پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس دیا جائے ۔ انہوں نے کہا آپ کہتے ہیں کہ ایوان کو بالا د ست بنائیں گے کیا یہ ایوان با لا دست بنے گا جو چوری کا مینڈیٹ لے کر بیٹھا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں