عوام اور سکیورٹی فورسز دہشتگردوں کا قلع قمع کرینگے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ :وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خضدار میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والے عناصر کو معاف نہیں کیا جائے گا معصوم افراد پر بم حملہ غیر انسانی اور بزدلانہ فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اتوار کو یہاں جاری ایک بیان میں وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ تخریب کار کسی رعایت کے مستحق نہیں عوام اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کا قلع قمع کرینگے اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث عناصر کی بیخ کنی کی جائے گی عوام کو ہر قیمت پر امن دیں گے وزیر اعلٰی بلوچستان نے خضدار دھماکے میں شہید افراد کے پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا جبکہ زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں