عوام جعلی فارم 47 کی پیداوار کو زیادہ دیر تک خود پر مسلط نہیں رہنے دینگے، پی ٹی آئی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی دھاندلی کے خلاف پرامن احتجاج میں شریک رہنماؤں و کارکنان کی گرفتاریوں کی شدید مذمت۔ ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے والی جعلی مینڈیٹ سرکار اپنی غیر آئینی ، غیر قانونی اور غیر اخلاقی حکومت بچانے کیلئے عوام کے بنیادی حقوق سلب کرنے پر تلی ہوئی ہے پرامن احتجاج آئین کے آرٹیکل 16کے تحت ہرشہری کا بنیادی حق ہے جس سے عوام پر مسلط کی گئی جعلی حکومت یکسر لاعلم ہے ۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف قائدین لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ ، حافظ فرحت عباس اور دیگر سینکڑوں کارکنان کی گرفتاری کے پیچھے قوم پر زبردستی مسلط کیے جانے والے مستردشدہ عناصر کا خوف ہے غیر قانونی گرفتاریوں، چھاپوں اور تشدد کے بلاروک سلسلے کے باوجود ملک کے ہر کونے میں موجود لوگ خوف کے بت توڑ کر باہر نکلے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے ہر شہر میں عوام نے پرامن احتجاج میں بڑی تعداد میں شرکت کر کے ثابت کر دیا کہ وہ مجرموں کے اس گروہ کو مسترد کر چکے ہیںعوام اپنا فیصلہ سنا چکی ہے کہ وہ جعلی فارم 47 کی پیداوار کو زیادہ دیر تک خود پر مسلط نہیں رہنے دیں گے جعلی مینڈیٹ پر جعلی حلف اٹھانے والے گھس بیٹھیے کچھ شرم اور غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقتدار منتخب نمائندوں کو منتقل کریں تحریک انصاف کے تمام گرفتار رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے اور ریاستی جبر بربریت اور فسطائیت کا شرمناک سلسلہ ترک کیا جائے پرامن احتجاج کی راہ میں غیر آئینی رکاوٹیں کھڑی کرنے کا سلسلہ عوام کو نظام سے مزید متنفر کرنے اور عوام کے غم و غصے میں اضافے کا سبب بنے گا ریاست ہوش کے ناخن لے اور عوام سے تصادم کی حکمت عملی کی بجائے آئین کے تحت عوام کے فیصلے کا احترام کیا جائے عوام کے مینڈیٹ کے خلاف جعلی مینڈیٹ سرکار مسلط کرنے کی کوششوں سے سیاسی و معاشی عدم استحکام کے سوا کچھ حاصل نہ ہو گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں