عوام رشوت مانگنے والے کا سر پھاڑ دیں ، علی امین گنڈاپور

ڈیرہ اسماعیل خان:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاہے کہ عوام رشوت مانگنے والے کا سر پھاڑ دیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے گائوں سید علیاں میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کبھی شکایت نہ کریں کہ فلاں رشوت مانگ رہا ہے،عوام رشوت مانگنے والے کا سر پھاڑ دیں۔ انہوں نے کہاکہ رشوت لینے والا اور دینا والا دونوں جہنمی ہیں، نہ خود جہنمی بنو اور نہ مجھے بنائو، رشوت مانگنے والے افسر کے سر پر اینٹ مارو اور نام میرا لو،رشوت مانگنے والے کے سر پر اینٹ مار کر اس کے بیٹے کو کہو آپ کے والد کو جہنم سے بچایا ہے۔ان کا کہناتھا کہ عوام غیرت کرے اور رشوت خور کو موقع پر سزا دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں