عوام کی خدمت کیلئے وزارت لازمی نہیں جذبہ ہوناچاہیے، نوابزادہ جمال رئیسانی

کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز)نگران صوبائی وزیر کھیل ونوجوانان نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہاہے کہ عوام کی خدمت کیلئے وزارت لازمی نہیں جذبہ ہوناچاہیے،میں بلوچستان کا کم عمر وزیر اور میری زندگی کاپہلا وزارت ہے،عوام کی خدمت کرتے ہوئے انہیں کسی صورت مایوس نہیں کروں گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہاکہ میں نے وزارت لینے سے انکار نہیں کیاتھا کچھ وجوہات تھے میں نے اس لئے حلف نہیں لیاتھا اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی،گورنربلوچستان سمیت اپنی جماعت کی قیادت کے ساتھ تفصیلات شیئر کیاتھا میرا تعلق پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے بلوچستان کی عوام کی خدمت کیلئے لازمی نہیں کہ وزارت ہوں بلکہ اس حوالے سے جذبہ ہوناچاہیے میں نوجوان ہوں یہ میری زندگی کی پہلی وزارت ہے اس سے قبل بھی ہم بلوچستان کی عوام خدمت کرتے رہے ہیں آج کے بعد جتنا میرا کوشش ہوگا کہ نوجوانوں کی فلاح وبہبود کیلئے ہمہ وقت تیار رہوں گا بلوچستان کے نوجوان کسی سے کم نہیں ہے انہیں مواقع کی ضرورت ہے میں بلوچستان کی عوام کیلئے اپنا سر کٹانے کیلئے بھی تیار ہوں بلوچستان کی عوام کامجھ سے محبت ہے اور عوام کو ناامید نہیں کروں گا اور نہ ہی انہیں مایوسی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں