فضل الرحمان کسی اور کے اشارے پر دھرنا دیتا ہے اور حکم پر ختم کرتا ہے ،فیصل کنڈی

اسلام آباد: سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اتحادیوں کو درست راستہ بتاتی ہے بلیک میل نہیں کرتی ،ہماری پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کی تاریخ ساز قربانیوں کی وجہ سے آج جمہوریت قائم ہے ،بلاول بھٹو کو سب سے زیادہ عزیز آئین اور جمہوریت ہے ،خیبرپختونخوا میں گورنر اور وزیراعلیٰ دونوں مولانا فضل الرحمان کے منظور نظر تھے ۔ مولانا فضل الرحمن کے بیان پر اپنے ردعمل میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اپنے اتحادیوں کو درست راستہ بتاتی ہے بلیک میل نہیں کرتی مولانا صاحب اپنے انداز سیاست کا پیمانہ دوسروں سیاسی جماعتوں سے نہ کریں پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں کی تاریخ ساز قربانیوں کی وجہ سے آج جمہوریت قائم ہے۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو سب سے زیادہ عزیز آئین اور جمہوریت ہے خیبر پختونخوا کے عوام مولانا سے پوچھتے ہیں کہ ہمارا سودا کتنی قیمت کے عیوض کیا خیبر پختونخوا میں گورنر اور وزیر اعلی مولانا کے منظور نظر تھے دھاندلی کیسے ہوئی ۔ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت خود فیصلے کرتی ہے اور عوام کو ساتھ لیکر چلتی ہے مولانا کسی اور کے اشارے پر دھرنا دیتا ہے اور حکم پر ختم کرتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں