فلسطین کے دو ریاستی حل کے حامی ہیں ، اسرائیل غزہ سے اپنی فوج فوری نکالے،پاکستان

ہیگ : نگران وزیر قانون احمد عرفان اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کیا ہے ۔ فلسطین کے دو ریاستی حل کے حامی ہیں ۔ اسرائیل غزہ سے اپنی فوج فوری نکالے اور فلسطینیوں کو انکا حق خود ارادیت دے ۔ عالمی عدالت انصاف میں فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران پاکستان کا موقف پیش کرتے ہوے نگران وزیر قانون کا کہنا تھا پاکستان کا فلسطین کے حوالے سے موقف بالکل واضع ہے ۔ ہم مسئلے کے دو ریاستی حل اور فلسطینیوں کو ان کا حق خود ارادیت دینے کے حامی ہیں ۔ انہوں نے کہا یہ عدالت فلسطینیوں کا حق خود ارادیت تسلیم کر چکی ہے ۔ دو ر یاستی حل ہی فلسطینی تناز عہ کا خاتمہ ہے ۔ اور یہی حل مشرق وسطی خطے کے امن کا بھی ضامن ہے ۔ انہوں نے کہا فلسطینیوں سے انکا حق خود ارادیت چھینا گیا ۔ انیس سو سڑسٹھ میں اقوام متحدہ نے اسرائیل کو چھ روزہ جنگ سے پہلے کی پوزیشن پر جانے کا کہا۔ انیس سو تریپن میں اسرائیلی وزیراعظم بن گوریان نے کہا اسرائیل کی سرحدیں نیل سے فرات تک ہیں اسرائیل اپنی سرحدوں کو دیگر ملکوں پر حملے کے لئے حاصل کرے گا ۔ انہوں نے کہا پاکستان نے ہمیشہ ہر فورم پر فلسطینیوں کا مقدمہ لڑا ۔ یروشلم تینوں بڑے مذاہب کے لئے مقدس شہر ہے ۔ مغربی کنارے ، مشرقی بیت المقدس میں اسرائیلی قبضہ غیر قانونی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل غزہ سے اپنی فوج فوری نکالے ۔ فلسطین کا تاریخی تشخص فوری طور پر بحال کیا جائے ۔ انہوں نے کہا اسرائیل کا غیر قانونی قبضہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے فلسطین میں معصوم بچوں کو بیدردی سے قتل کیا جا رہا ہے ۔ عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی چکی ہیں ۔ آزادی عالمی قوانین کے تحت ہر ایک کا بنیاد حق ہے ۔ کوئی بھی ریاست اپنی غلطیوں سے فائدہ نہیں اٹھا سکتی ۔ اسرائیل حقوق انسانی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے ۔ فلسطینیوں کی منظم طریقے سے نسل کشی کی جارہی ہے ۔ اقوام عالم فلسطین میں ہونے والے مظالم کو رکوانے کے لئے اپنا فعال کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پا کستان کا مطالبہ ہے کہ عالمی عدالت فلسطینیوں کے ساتھ انصاف کرے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں