فلسطین کے معاملے پر اقوام متحدہ میں ویٹو سے مایوسی ہوئی، پاکستان

اسلام آباد :پاکستان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے وفد کا دورہ پاکستان خوش آئند رہا ،اتنے اعلیٰ سطح کے وفد کی پاکستان آمد کی کوئی مثال نہیں ملتی ،پاکستان میں نو ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کے لیے معاملات حتمی طور پر طے ہو گئے ہیں،مسئلہ فلسطین پرپاکستان نے فعال کردار ادا کیا ،غزہ اور فلسطین کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے، خارجہ پالیسی ایک جیسی ہے میرے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ،اسرائیل کا ایرانی قونصل خانے پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی تھی،پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی حمایت جاری رکھے گا، وزیر اعظم نے کراچی میں خودکش حملہ کی مذمت کی ہے،پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے، فلسطین کے معاملے پر اقوام متحدہ میں ویٹو سے مایوسی ہوئی ہے،او آئی سی سربراہی اجلاس میں فلسطین, جموں و کشمیر کی صورتحال اور اسلامو فوبیا پر. متعدد تجاویز سامنے آئیں گی ۔ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ میں سعودی وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کہا کہ سعودی عرب کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں دو روزہ دورہ مکمل کر کے واپس چلا گیا ہے اس وفد میں سعودی سرمایہ کاری کے لیے سعودی حکومت کے تمام وزیر اور اعلیٰ عہدیدار شامل تھے اس سے پہلے سعودی عرب کے اتنے اعلیٰ سطح کے وفد کی پاکستان آمد کی کوئی مثال نہیں ملتی ہییہ دورہ اس بات کا عکاس ہے کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب کامیاب رہا سعودی عرب کے وفد کا دورہ پاکستان خوش آئندہ رہا حکومت نے بیرونی سرمایہ کے لئے جو اقدامات کئے ہیں اسے سراہا گیا ہے سعودی وفد نے سرمایہ کاری کے لئے اقدام کی تعریف کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی وفد کا یہ دورہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب اوروزیر اعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے نتیجے میں ممکن ہوا ہے۔سعودی وفد کے دورہ میں پاکستان میں نو ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کے لیے معاملات حتمی طور پر طے ہو گئے ہیں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کی بات کئی سال سے چل رہی ہے لیکن عملی طور پر کچھ ممکن نہیں ہو سکا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم مسائل کا پرامن حل چاہتے ہیں ہم غزہ میں سیز فائر چاہتے ہیں خارجہ پالیسی ایک جیسی ہے میرے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ہم سفارتکاری کا معاشی و اقتصادی سفارتکاری کی جانب لیکر جارہے ہیں مسئلہ فلسطین پرپاکستان نے فعال کردار ادا کیا ہے۔ غزہ اور فلسطین کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے، فلسطین میں ہونے والی تباہی کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں ملتی ۔ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ وزیر اعظم نے کراچی میں خودکش حملہ کی مذمت کی ہے پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے پاکستان غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا ایرانی قونصل خانے پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی ، سفارتی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گاکشمیریوں کا حق ہے کہ وہ اپنی مذہبی آزادیوں کے مطابق زندگی بسر کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو گذشتہ روز فلسطین کے معاملے پر اقوام متحدہ میں ویٹو سے مایوسی ہوئی ہے۔ ہم نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں عالمی قوانین کی پاسداری کی بجاے اسرائیل سرعام خلاف ورزی کر رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی وزیر خارجہ کے حالیہ دورے میں فریقین ایک مثبت اور تعمیری شراکت داتی پر متفق رہے امید ہے سرمایہ کاری منصوبوں پر جلد عملدرآمد ہو گا، انہوں نے کہا کہ غزہ پر پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے بیان میں مماثلت رہی دونوں نے غزہ سے محاصرے کے خاتمے اور امداد کی رسائی پر. زور دیا پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی. کونسل میں جنگ بندی کے. کیے قرارداد بھی جمع کرائی او آئی سی سربراہی اجلاس میں فلسطین, جموں و کشمیر کی صورتحال اور اسلامو فوبیا پر. متعدد تجاویز سامنے آئیں گی ان کی تیاری پر. متعدد ملاقاتیں جاری ہیں پاکستان اپنے ملک میں تمام غیر ملکی غیر قانونی مقیم باشندوں کی واپسی پر کام کر رہا ہے قانونی دستاویزات رکھنے والے غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے پر کام نہیں ہو رہا پاکستان دوسرے ممالک کے انتخانی عمل میں مداخلت نہیں کرتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں