فیض آباد دھرنا کیس،وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا اور پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کے کیسز سماعت کیلئے مقرر کر دیئے ہیں۔سماعت اگلے ہفتے ہوگی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 6 مئی کو کیس کی سماعت کرے گا۔عدالت نے متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے، وفاقی حکومت کی جانب سے فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔دوسری جانب پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس بھی 8 مئی کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کیلئے تین رکنی بنچ تشکیل دے دیا، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ کا حصہ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں