قمبر، دو بہنیں پانی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

قمبر(روزنامہ آواز ٹائمز)سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے نواحی گاں حمزو چچہ میں دو بہنیں پانی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں جاں بحق بہنیں تالاب میں نہانے کے دوران اچانک ڈوب گئیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی کا آغاز کیا۔اس حوالے سے جاں بحق بچیوں کے والد کا بتانا ہے کہ ہم اپنی زرعی زمین پر کھاد دینے گئے ہوئے تھے تو بچیاں کھانا لیکر آئیں راستے میں واپسی پر تالاب پر چلی گئیں اور یہ حادثہ پیش آیا۔دونوں جاں بحق بچیوں کی ہلاکت پر گھر میں کہرام مچ گیا جبکہ علاقے میں ماحول سوگوارہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں