قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے میں کوئی ڈیڈ لاک یا تعطل نہیں معمول کی کارروائی ہے ، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نگران وزیراطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ آئین کے تحت انتخابات کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس انتیس فروری تک بلایا جا سکتا ہے ۔ اجلاس بلانے میں کسی قسم کا تعطل یا ڈیڈ لاک نہیں یہ معمول کی کارروائی ہے ۔ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تاریخ میں کچھ دن باقی رہ گئے ہیں اس میں کسی قسم کا ڈیڈ لاک یاتعطل نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بعد کسی بھی جماعت کے پاس مینڈیٹ نہیں ۔ جس کی وجہ سے حکومت سیاسی جماعتوں کے در میان حکومت سازی کے لئے بات چیت جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان جامع اور مفصل ہے ۔ اگر سیاسی جماعتوں کے درمیان کوئی اتفاق رائے نہیں ہوتا تو بھی آئین میں اس کا حل موجود ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ لوگوں کو خدمنت کرنے والوں کے لئے آواز اٹھانی چاہیے ۔ شاعر ، موسیقار ، ڈرامہ نگار ، فنکار جو کروڑ پتی نہیں انکی خدمات کا بھی اعتراف کیا جانا لازمی ہے ۔ اشرافیہ کے کلبز کو بھی چاہیے کہ وہ ان خدمات کا اعتراف کریں ۔ رکنیت دیتے وقت صرف پیسہ نہیں خدمات دیکھیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں