اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کر دی، جس کی سربراہی وزیر خزانہ کو سونپ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کی ہے، جس کے تحت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو ای سی سی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے، ای سی سی کے دیگر ارکان میں تجارت، توانائی اور پٹرولیم کے وفاقی وزرا شامل ہوں گے، اس کے علاوہ اقتصادی امور اور منصوبہ بندی کے وفاقی وزرا بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو معاشی امور کی ذمہ داریاں جاری رکھنے کا ٹاسک دیا گیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو غیر معمولی طور پر کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا، کابینہ کمیٹی برائے توانائی کی سربراہی وزیر خزانہ کو دینے کی بجائے وزیر اعظم نے خود رکھ لی۔ کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم اقتصادی امور کی کمیٹی کی سربراہی بھی خود کریں گے، وزیر خزانہ کو صرف کابینہ کی ریاستی انٹرپرائزز کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا ہے، مسلم لیگ ن کی اہم شخصیت اور وزیر اعظم اہم ترین معاشی فیصلوں کے معاملات اپنے کنٹرول میں رکھنا چاہتے ہیں۔
اہم خبریں
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ
ساکران پولیس کی کارروائیاں، 4 مسلح ڈاکوؤں گرفتار، 125 موٹرسائیکل، ٹچ موبائل، نقدی رقم سمیت 3 پسٹل برآمد
کراچی، 2025 میں واٹس ایپ کن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا؟
پاک چین بارڈر پر تجارت کا نیا ریکارڈ قائم