لاہور(روزنامہ آواز ٹائمز)لاہور ماسٹر پلان بے ضابطگی کیس میں عدالت نے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی کے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہی کو جوڈیشل مجسٹریٹ ریحان الحسن کے سامنے پیش کیا گیا، اس موقع پر تمام جوڈیشل کمپلیکس کو سکیورٹی لگا کر سیل کیا گیا، غیر متعلقہ شخص اور میڈیا کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی، 3 ایس پیز سمیت 500 اہلکار تعینات کیے گئے۔بتایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کو لاہور ماسٹر پلان میں کرپشن بے ضابطگی کے کیس میں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی، جس کو منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔گزشتہ روز اینٹی کرپشن نے صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہی کو حراست میں لیا، اینٹی کرپشن ٹیم نے پرویز الہی کو اڈیالہ جیل سے حراست میں لیا، پرویز الہی کو راہداری ریمانڈ کے لیے مقامی عدالت لے جایا گیا، پرویز الہی کو راہداری ریمانڈ کے لیے اڈیالہ جیل سے جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا، اینٹی کرپشن حکام کی استدعا پر پرویز الہی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کیا گیا جب کہ وکیل پرویز الہی سردار عبدالرازق جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پہنچے جہاں چوہدری پرویز الہی کے وکیل نے راہداری ریمانڈ کی مخالفت کی، تاہم عدالت نے پرویز الہی کے طبی معائنے کی بھی ہدایت کی، جس پر اینٹی کرپشن کی ٹیم چوہدری پرویز الہی کو جوڈیشل کمپلیکس سے لے کر روانہ ہوگئی۔بتایا جاتا ہے کہ پرویز الہی کے خلاف اینٹی کرپشن میں چار مقدمات ہیں جب کہ پرویز الہی کو ایک روز قبل ہی اڈیالہ جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا گیا تھا تاہم جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پرویز الہی کی ضمانت منظور ہونے کے باوجود رہائی کا معاملہ لٹک گیا، پرویز الہی کے ضمانتی مچلکے اب تک جمع نہ ہو سکے تھے۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ