واشنگٹن:امریکی معاشی جریدے بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں محمد اورنگزیب کی بطور وزیر خزانہ تقرری کو پاکستان کی معیشت اور آئی ایم ایف سے ڈیل کے لیے مثبت قدم قرار دیا۔بلومبرگ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرمایہ کاروں کی دلچسپی پاکستان کے نئے وزیر خزانہ کے نام میں تھی۔ جے پی مارگن کے سابق بینکر اور ٹیکنوکریٹ محمد اورنگزیب کے وزیر خزانہ بننے پر سرمایہ کاروں نے خوشی اور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔رپورٹ میں محمد اورنگزیب کی بطور وزیر خزانہ تقرری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی تعیناتی پاکستان کو درپیش چیلنجزکو حل کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق نئے وزیر خزانہ کا ماضی بتاتا ہے کہ وہ ٹیکس نیٹ کو وسیع کرتے ہوئے ریئل اسٹیٹ اور ریٹیلرز پر ٹیکس عائد کریں گے اور نجکاری میں ایس آئی ایف سی کی بھرپور معاونت کریں گے۔علاوہ ازیں یہ کہ پاکستان کو اگلے ماہ کے اختتام سے پہلے آئی ایم ایف پروگرام سے 1.1 بلین ڈالر کی آخری قسط کے جاری ہونے کی ضرورت ہوگی جس کے لیے نئے وزیر خزانہ کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔بلوم برگ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آخری قسط کے جاری ہونے کے بعد بھی پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ناگزیر ہوگا جس کے لیے رواں ہفتے مذاکرات شروع ہوں گے۔بلوم برگ کے مطابق محمد اورنگزیب کے تجربے سے پاکستان کو آئی ایم ایف کے ساتھ 6 ارب ڈالرز ہونے والے مذاکرات میں کافی مدد ملے گی اور بطور وزیر خزانہ وہ ملک میں معاشی اصلاحات کریں گے۔بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محمد اورنگزیب کی تعیناتی سے وزیراعظم شہباز شریف کی سمت اور ہدف کا پتا چلتا ہے کہ وہ ملک کو ٹھیک کرنے میں ٹیکنوکریٹس کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ