لاہور، اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز)محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب میں بارش کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی پنجاب میں بارش کی توقع ہے۔بالائی علاقوں خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر میں بارش ہوئی اور ملک کے کچھ علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین، نوکنڈی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔لاہور، مری، گلیات، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، سرگودھا، قصور، شیخوپورہ، حافظ آباد، خوشاب، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔دوسری جانب لوڈشیڈنگ کے ستائے کراچی کے باسیوں کے لئے خوشخبری ہے کہ محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں مطلع ابرآلود رہے گا، چند علاقوں میں بارش اور مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے ساتھ حبس رہنے کا امکان ہے۔
اہم خبریں
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ
ساکران پولیس کی کارروائیاں، 4 مسلح ڈاکوؤں گرفتار، 125 موٹرسائیکل، ٹچ موبائل، نقدی رقم سمیت 3 پسٹل برآمد
کراچی، 2025 میں واٹس ایپ کن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا؟
پاک چین بارڈر پر تجارت کا نیا ریکارڈ قائم