اسلام آباد : تحریک انصا ف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جس کے ساتھ بھی مذاکرات ہونگے تو سب کو بتائیں گے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اب بھی دبانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ سوموار کے روز الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی انتخابات پر مختصر سماعت ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ تین مارچ کو انٹرا پارٹی الیکشن کروائے ہیں جس پر الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات پر نوٹس بھیجا کہ انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آج اپنے اسٹاف کو ڈائریکٹ کر لیا ہے اور ہمارے پاس اعتراضات آئیں گے تو اس کا جواب ہم دین گے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس 175 سیاسی جماعتیں ہین اور کسی سیاسی جماعت نے آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروائے ہیں مگر ہم نے انٹرا پارٹی انتخاب میں الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کروائے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر طرح سے ہمیں دبانے کی کوشش کی گئی لیکن عوام نے ہمارا ساتھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کا حصہ بنے ہیں لیکن ہم پر اب بھی طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے پرسوں گوجرانولہ سے ہمارے امیدوار کو اٹھایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ استعفے کے معاملے پر حامد رضا نے غور کرنے کا کہا تھا انہوں نے کہا کہ مذاکرات سب کے ساتھ ہونے چاہتے تاہم ہمارا ابھی کسی کے ساتھ کوئی ڈائیلاگ نہیں ہے ہوا اور اگر ہوا بھی تو لازمی بتائیں گے انہوں نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں کے پی کے میں پی ٹی آئی کی حکومت مثالی حکومت بنے گی انہوں نے کہا کہ ہم نے انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے سوشل میڈیا پر بھی اگاہ کر دیا تھا انہوں نے کہا کہ تین کا الیکشن تھا چار کا نوٹیفکیشن تھا ہمیں آج تک نوٹیفیکشن نہیں ملا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں بلے کا نشان بھی ملنا چاہیے انہوں نے کہا کہ جتنی اوبزرویشن ہم نے پوائنٹ آؤٹ کی ہم یہ نہیں کہتے کے وہ سب ٹھیک ہیں انہوں نے کہا کہ سیاسی درجہ حرارت کم ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ کو زیادتیاں ہونی تھی ہو چکی اب انصاف ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ عوام نے بینگن، چمٹے کو ووٹ دئیے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم بائیکاٹ کی طرف نہیں گئے آپنے حقوق کے لیے باہر نکلے ہیں۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ