ڈی آئی خان :پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی کہتے ہیں کرپشن کرنے والے کا سر پھاڑ دیں، اگر وزیر اعلیٰ علی امین کرپشن کریں تو انہیں کون اینٹ مارے گا۔ انھیں ابھی تک وزارت اعلی کی کرسی پر بیٹھنے کا یقین نہیں آرہا ۔ مرکز کے ساتھ تعلقات بگاڑ کر ہمارا صوبہ پیچھے رہ جائیگا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا علی امین گنڈا پور کو خود یقین نہیں کہ وہ وزیر اعلیٰ بن چکے ہیں، وہ اس حقیقت کا ادراک کریں کہ اگر مرکز کے ساتھ تعلقات بگاڑیں گے تو ہمارا صوبہ پیچھے رہے گا۔انہوں نے کہا کہ 2 اپریل کو سینیٹ کے الیکشن کے بعد حکومت مکمل ہو جائے گی، مشکل فیصلے کرنے ہوں گے، اْمید ہے بحران سے نکل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر خیبر پختونخوا چاہتے ہیں مخصوص نشستیں جیتنے والے حلف نہ لیں، اگر اسپیکر نے حلف نہ لیا تو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے خیبر پختونخوا کا جو حق ہے وہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پیپلز پارٹی کے سندھ اور بلوچستان میں مسلم لیگ ن کے گورنرز ہوں گے، نام ابھی فائنل نہیں ہوئے۔
اہم خبریں
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ
ساکران پولیس کی کارروائیاں، 4 مسلح ڈاکوؤں گرفتار، 125 موٹرسائیکل، ٹچ موبائل، نقدی رقم سمیت 3 پسٹل برآمد
کراچی، 2025 میں واٹس ایپ کن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا؟
پاک چین بارڈر پر تجارت کا نیا ریکارڈ قائم