مسلم دشمنی میں مودی سرکار کا گھناؤنا اور مکروہ چہرہ بے نقاب ہونے لگی

نئی دہلی (روزنامہ آواز ٹائمز)مسلم دشمنی میں مودی سرکار کا گھناؤنا اور مکروہ چہرہ بے نقاب، مودی کے ہندوستان میں مسلمانوں کے لیے زمین تنگ، ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے بھارتی مسلمانوں کے خلاف سوچی سمجھی گھناؤنی سازش بے نقاب ہونے لگی۔ہندو انتہا پسند بھارت میں مسلمانوں کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہے، مسلم دشمنی میں ہندو اساتذہ بھی پیش پیش ہیں، حال ہی میں بھارت میں ہندو ٹیچر کے کہنے پر مسلمان طالبعلم کو مارا پیٹا گیا، گزشتہ دنوں ایک اور واقعے میں ہندی کی کتاب نہ لانے پر ہندو ٹیچر کی جانب سے مسلمان طالبعلم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، یہی نہیں ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ہندو ٹیچر کی سرپرستی میں بچی مسلمانوں کے خلاف مسلسل غلط الفاظ ادا کررہی ہے، ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی کی شدید منفی ذہن سازی کی گئی ہے، ہندو بچی انتہائی سخت الفاظ میں مسلمانوں کے خلاف نظم کی صورت میں سنگین پیغام دے رہی ہے، نظم کا متن کچھ یوں ہے کہ بھائی چارے کی کوئی اہمیت نہیں، بھارت میں مسلمانوں کو خوب مارا جائے اور ان کی یہاں کوئی جگہ نہیں ہے، کشمیری مسلمانوں کے بارے میں بچی نے نظم میں نفرت اور بغض سے بھرپور الفاظ میں اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی سرپرستی ہونے کے باوجود کشمیری کیوں پاکستان کا راگ الاپتے ہیں۔#/s#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں