نارووال:وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کے لئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی،ایک ڈیڑھ سال عوام کیلئے مشکل ہوگا، ہم ملکی معیشت کو راہ راست پر لے آئیں گے، بین الاقوامی منڈیوں میں بھی گندم کے نرخ کم ہو گئے ہیں، حکومت اپنے وسائل میں رہتے ہوئے کسانوں کی مدد کرے گی۔انہوں نے ظفروال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے غلط فیصلوں کی وجہ سے آج کسان پریشان نظر آتے ہیں، 2018 کے بعد بانی پی ٹی آئی نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا تھا۔احسن اقبال نے کہا کہ بین الاقوامی منڈیوں میں بھی گندم کے نرخ کم ہو گئے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں گندم کی صورتحال پر نوٹس لے لیا ہے، حکومت اپنے وسائل میں رہتے ہوئے کسانوں کی مدد کرے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک ڈیڑھ سال عوام کیلئے مشکل ہوگا، ہم ملکی معیشت کو راہ راست پر لے آئیں گے، ہم ذاتیات کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، ہمیشہ امن تعلیم اور ترقی کی سیاست کی ہے، کبھی لالچ نہیں کیا، عوامی خدمت کو ہی سیاست سمجھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شکرگڑھ سے الیکشن ہارنے والا شخص ٹی وی چینلز پر میری کردار کشی کرتا ہے، جھوٹے مقدمات اور ٹاٹوں کا کلچر ختم کردیں گے، پولیس راتوں کا جاگ کر ہماری حفاظت کرتی ہے، شہریوں کی حفاظت کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کرتا ہوں۔احسن اقبال نے کہا کہ ظفروال کے پسماندہ علاقوں میں تعلیم اور صحت کی سہولیات اولین ترجیحات ہیں، تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ظفروال میں آپریشن تھیٹر فنگشنل کر دیا گیا ہے۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ