اسلام آباد:تحریک انصاف کے نامزد اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان ملک میں آئین وقانون کی بالادستی چاہتے ہیں،دو ہفتوں کے لئے ملاقات پر پابندی کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں،یہ سب کچھ وزیرداخلہ کی ہدایت پر ہو رہا ہے۔ان خیالات کاظہار اڈیالہ جیل کے باہر پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا ہے کہ ہم لوگ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے تھے،ہم سب کے پاس عدالتی احکامات موجود ہیں،عدالتی احکامات کے باوجود ہمیں ملنے کی اجازت نہیں دی گئی،ہمیں بتایا گیا سیکورٹی وجوہات کے باعث ملاقات پر پابندی ہے،سپرینڈنٹ اڈیالہ جیل بھی موجود نہیں اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ ہم سے بات کرنے کے بجائے بھاگ گیا،ہم جیل انتظامیہ کو قومی اسمبلی میں بلائیں گے،جیل میں کرپشن اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں،دو ہفتوں کیلئے ملاقاتوں پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب کو شرم آنی چاہیے،نئے وزیر داخلہ پنجاب محسن نقوی کی ہدایات پر یہ کام ہورہاہے،کہاں گیا قانون اور آئین کی بالادستی،ہمارا مطالبہ ہے ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہو،ہم سینیٹ الیکشنز پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کرنا چاہتے تھے،ہم سینیٹ الیکشن جیت کر دکھائینگے،ہمارے سینیٹرز چٹان کی طرح کھڑے ہیں ہم آگ کا دریا عبور کرکے آئے ہیں،صدر ہاؤس میں زہنی اور جسمانی طور پر مفلوج شخص کو بٹھایا گیا ہے،موجودہ حکومت زیرو جمع زیرو ہے،عوام ہماری ترجیح ہے اسی لئے ہم نے آئی ایم ایف کو خط لکھا تھا،ہمارے دور میں سارے سیکٹرز میں بہتری آرہی تھی،ہمارے دور میں روپے اور ڈالر کی قدر و قیمت دیکھیں اور اب دیکھیں۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ