اسلام آ باد (روزنامہ آواز ٹائمز) ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کیمطابق جولائی میں پام آئل کی درآمدات میں 5.40فیصد اورسویابین آئل کی درآمدات میں 6.82فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2023 میں 12575 میٹرک ٹن سویا بین آئل درآمد کیا گیا جس پر 14.595 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا۔ گزشتہ سال جولائی میں 11000میٹرک ٹن سویا بین آئل درآمد کیاگیا تھا جس پر 15.809 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ اسی طرح جولائی میں 277801 میٹرک ٹن پام آئل کی درآمد ریکارڈکی گئیں جس پر 278.93 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا۔ گزشتہ سال جولائی میں 194081 میٹرک ٹن پام آئل درآمد کیاگیا جس پر 299.39 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے مہینہ میں اشیائے خوراک کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 18.13 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ