ملک میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، وزیر تجارت

کراچی: وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ملک میں لانے کے لئے سخت فیصلے کرنے ہوں گے ۔ بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات کے قیام کے لئے غور کر رہے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا حکومت توانائی کے مسائل پر جلد قابو پا لے گی ۔ وزیر اعظم نے بجلی چوری کی روک تھام اور لائن لاسز کم کرنے کی ہدائت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی مسائل کے حل کے لئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں ۔ چیلنجز کا سامنا کرتے ہو ے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تجاری تعلقات کے قیام پر غور کر رہے ہیں تاہم تجارت کے حوالے سے کچھ تحفظات ہیں انہوں نے کہا وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔ بر آمدات کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے حا لات پاکستا نی معیشت پر بھی اثر انداز ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے بھی کوشاں ہیں اس کے لئے سخت ا قدامات ا ٹھانے پڑیں گے ۔ تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بھی کوشاں ہیں۔ تاجروں کی تجاویز پر مکمل غور کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ سمگلنگ کو بھی کنٹرول کرنا ہے ۔ ملک میں مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے ہمیں گورننس سٹریکچر کو بھی ٹھیک کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اقتصادی اور سیاسی حا لات چیلنجز سے بھر پور ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں