موجودہ سیلابی صورتحال میں ہم سب کو ملکر عوام کی مدد کرنا ہوگی، وفاقی محتسب اعلیٰ

کوئٹہ:بلوچستان کی موجودہ سیلابی صورتحال پر وفاقی محتسب پاکستان جناب اعجاز احمد قریشی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب کوئٹہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ تمام وفاقی محکموں سے رابطے قائم کیے جائیں۔ اور مشکل کے ان لمحات میں تمام وفاقی محکموں کی معاونت سے عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جائے۔ وفاقی محتسب اعلی کی ہدایات موصول ہوتے ہی ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب کوئٹہ جناب غلام سرور بروہی نے تمام وفاقی محکموں سے رابطہ کر کے موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ اور تمام صوبائی اور وفاقی محکموں کو یہ بات باور کرائی کہ وفاقی محتسب کے ادارے کے توسط سے عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی مدد درکار ہو تو وفاقی محتسب کے افسران ہما وقت اس بات کے لیے تیار ہیں۔ اسی سلسلے میں ہلال احمر پاکستان کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہلال احمر پاکستان نے وفاقی محتسب کی گزارش پر فوری طور پر کوئیٹہ خاران اور دیگر علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگانے کا یقین دلایا۔ ٹھیک اسی طریقے سے تمام وفاقی محکموں کو وفاقی محتسب کا پیغام پہنچایا گیا کہ کسی بھی مشکل کی صورت میں محتسب کا ادارہ ان کی مدد کے لیے تیار ہے اسی طرح ضلعی انتظامیہ کو بھی کہا گیا کہ کسی بھی وفاقی محکمے سے کسی بھی قسم کا کوئی کام ہو تو وفاقی محتسب کے توسط سے رابطہ کیا جا سکتا۔ وفاقی محتسب کے افسران تمام صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں