مولانا نے لانگ مارچ کا فیصلہ کیا تو حکومت نہیں رہے گی،فواد چوہدری

اسلام آباد:سابق وزیر اطلاعات فوادچودھری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے لانگ مارچ کا فیصلہ کیا تو حکومت چلی جائے گی ،ہفتہ کے روز کمرہ عدالت میں غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت کو مودی سرکار اور عیان علی کے علاوہ کوئی نہیں مانتا،موجودہ حکومت مئی تک نہیں چل سکتی،حکومت سعودیہ عرب کے سفیر سے کال پر بات کرنے کا خود کہہ کر انتظام کیا، یورپی یونین کے کسی ملک نے مبارکباد نہیں دی، موجودہ حکومت کو ہٹانے میں خیبرپختونخوا کا کردار اہم ہوگا،آصف علی زرداری کو خیبرپختونخوا سے ایک ووٹ نہیں ملا، مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کا فیصلہ کرلیا تو حکومت چلی جائیگی، مولانا فضل الرحمان نے فیصلہ کرلیا تو پورا خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف ہوجائیگا، خیبرپختونخوا کا سیاسی کردار بہت اہم ہے، پاکستان بنانے میں بھی اہم کردار اداکیا، وزیراعظم شہبازشریف کو اپنی تینتیس فیصد کابینہ کا معلوم نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں