مکران کوسٹل ہای وے کنڈملیر بزی ٹاپ کے مقام پر ایل پی جی ٹینکر بریک فیل ہونے کے سبب الٹ گئی ڈرائیور جاں بحق

اوتھل(روزنامہ آواز ٹائمز)مکران کوسٹل ہای وے کنڈملیر بزی ٹاپ کے مقام پر ایل پی جی ٹینکر بریک فیل ہونے کے سبب الٹ گیا,حادثے کے نتجے میں ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق اور کلینر شدید زخمی ہوگیا،ریسکیو زرائع کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے کنڈملیر بزی ٹاپ کے مقام پر ایل پی جی ٹینکر حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق اور کلینر شدید زخمی ہوگیا۔ لاش اور زخمی کو DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا جاں بحق شخص کی شناخت محمد یاسین ولد رحمت علی کے نام سے ہوئی۔ایل پی جی ٹینکر ایران بارڈر سے پنجاب جارہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں