اسلام آباد: بانی چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں سب کچھ جھوٹ پر چل رہا ہے اور ادارے کی ساکھ ختم کر دی گئی ہے انہوں نے کہاکہ خبر دار کر رہا ہوں کہ ملک سری لنکا بننے کی سمت جارہا ہے سینیٹ انتخابات میں برے پیمانے پر پیسہ چلے گا ہمارے پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔بدھ کے روز بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں سب کچھ جھوٹ پر چل رہا ہے انہوں نے کہاکہ الیکشن جھوٹے ہوئے،اداروں کی ساکھ ختم کر دی گئی انہوںنے کہاکہ سیکورٹی تھریٹ کا کہا جا رہا ہے یہ بھی جھوٹ ہے اور اس وقت سارا ملک جھوٹ پر چل رہا ہے ادارے تباہ ہو چکے ہیں انہوں نے کہاکہ انتخابات میں پی ٹی ائی کو میدان میں نہیں آنے دیا گیا جبکہ ووٹر نے پولنگ ڈے پر ان سے بدلہ لیا لیکن ووٹ کے ذریعے تبدیلی کو تسلیم نہیں کیا گیا اور مینڈیٹ چھین کر قوم کی امید ختم کر دی ہے انہوںنے کہاکہ میری ساری پیشگوئیاں سچ ثابت ہوئیں اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی ہے میری ووکلا تک سے ملاقاتیں بند کر دی گئی ہیں انہوں نے کہاکہ اب مہنگائی میں اضافہ ہو گا توعوام باہر نکل آئے گی انہوںنے کہاکہ ہمارا پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گاہم انتخابات میں دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے انہوں نے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں پھر پیسہ چلنے والا ہے گزشتہ سینٹ انتخابات میں گیلانی کا بیٹا پکڑا گیا مگر اسے اج تک سزا نہیں ہوئی ہے۔
اہم خبریں
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ
ساکران پولیس کی کارروائیاں، 4 مسلح ڈاکوؤں گرفتار، 125 موٹرسائیکل، ٹچ موبائل، نقدی رقم سمیت 3 پسٹل برآمد
کراچی، 2025 میں واٹس ایپ کن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا؟
پاک چین بارڈر پر تجارت کا نیا ریکارڈ قائم