نال میں معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد اسے قتل کردیا

جھل مگسی(روزنامہ آواز ٹائمز)جھل مگسی کے رہائشی عابد قوم ماچھی جوکہ نال حری میں کاشت کار ہیں گزشتہ روز اس کی بیٹی 8 سالہ حمیرہ اچانک غائب ہوئی جسیاہل علاقعے کو تلاش کرنے کے باوجو نہیں ملا آج صبح کپاس کے فصل سے اس کی اپنے دوپٹے سے پھندہ لگی لاش ملی جسے فورا سول ہسپتال نال لایا گیا ڈاکٹرز لاش کے معائنے کے بعد اسے ڈویزنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خضدار منتقل کیا گیا سول ہسپتال نال کے ڈاکٹرز کے مطابق بچی کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے زیادتی کے بعد بچی کو قتل کردیاگیا اس بارے میں نال انتظامیہ سے رابطے پر پتہ چلا کہ دو مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیاہے ان سیمزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں