اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کوجان بوجھ کر مائنس کرنے والی بات ٹھیک نہیں،نوازشریف اب بھی پارٹی کولیڈ کر رہے ہیںاور تمام اہم فیصلے نوازشریف ہی کرتے ہیں،وفاقی کابینہ کی تشکیل بھی نوازشریف کی مشاورت سے کی گئی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ نوازشریف نے جو فیصلہ کیا درست کیا۔نوازشریف اس صورتحال میں نہیں جاناچاہتے تھے کہ وہ وزیراعظم اورشہباز شریف وزیراعلی پنجاب بنتے۔2018کے بعد مریم نواز مکمل طور پر فرنٹ لائن پر ہیں اس لئے انہیں وزیراعلی پنجاب بنانا درست فیصلہ ہے ۔والدین اس عمر میں اولاد کا سوچتے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف او ر وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا کے درمیان ہونے والی ملاقات کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پورنیوزیراعظم سے ملاقات میںکہاہے کہ وفاق کے ساتھ مل کر چلیںگے۔علی امین گنڈا پورنے خیبرپختونخوا کے مسائل پر تفصیل سے کی اور انہوں نے بانی پی ٹی آئی کانہیں بلکہ صوبے کامقدمہ لڑاہے۔وزیراعلی خیبرپختونخواہ نے ملاقات کے دوران صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تفصیل سے بات کی اورصوبے میںامن وامان کی صورتحال پرنیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بھی بلانے کا کہا ہے۔خواجہ آصف نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وفاق کوبھی چاہیے صوبوں کو ساتھ لیکر چلے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا نے وفاق کے ذمہ صوبے کے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی ہے۔وزیراعظم اور علی امین گنڈا پور کے درمیان ہونے والی ملاقات میں صوبے کے چیف سیکرٹری کی تبدیلی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔وزیراعلی خیبرپختونخوا نے وزیراعظم کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ نئے چیف سیکرٹری کی تعیناتی کیلئے نئے نام وفاق کو بھجوائیں گے۔علی امین گنڈاپور نے ملاقات کے دوران کوئی بھی اختلافی بات نہیں کی ہے اور دونوں رہنماوں کے درمیا ن بڑے اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی ہے میراخیال ہے کہ ایسی ملاقاتوں کا سلسلہ آئندہ بھی چلتا رہنا چاہئے ہمیں مل جل کر پاکستان کے مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔
اہم خبریں
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ
ساکران پولیس کی کارروائیاں، 4 مسلح ڈاکوؤں گرفتار، 125 موٹرسائیکل، ٹچ موبائل، نقدی رقم سمیت 3 پسٹل برآمد
کراچی، 2025 میں واٹس ایپ کن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا؟
پاک چین بارڈر پر تجارت کا نیا ریکارڈ قائم