لاہور: مسلم لیگ(ن)کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو خود کو گالی گلوچ اور بد تہذیبی سے دور رکھنا ہے،وہ شخص کبھی کامیاب نہیں ہوتا جس میں ناکامی کا خوف ہو گا،شریف میڈیکل کالج میں داخلے کے لیے 100 فیصد میرٹ پالیسی ہے،اس کالج میں سفارش نہیں میرٹ کو پروان چڑھایا گیا ہے ۔شریف میڈیکل کالج کے کانووکیشن سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارک باد دیتا ہوں، والدین نے ضروریات اور خواہشات پس پشت ڈال کر آپ کی تعلیم مکمل کرائی، شریف میڈیکل کالج میں داخلے کے لیے 100 فیصد میرٹ پالیسی ہے،اس کالج میں سفارش نہیں میرٹ کو پروان چڑھایا گیا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ چاہتا ہوں میری تقریر سے ایک سوچ اور فکرلے کر جائیں، وہ شخص کبھی کامیابی نہیں پاتا جس میں کامیابی سے زیادہ ناکامی کا خوف ہو۔نواز شریف نے طالب علموں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب طلبہ نے فیلڈ میں جاکر جوش کے ساتھ ہوش سے بھی کام لینا ہے، اتحاد، اصلاح اور فلاح کے لیے معاشرے میں دل لگا کر محنت کرنی ہے اس کے ساتھ نوجوان نسل کو خود کو گالی گلوچ اور بد تہذیبی سے دور رکھنا ہے۔تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ طلبہ کو آج کامیابی ملی ہے، یہ ان کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے، طلبہ کی کامیابی اساتذہ کرام کی محنت اور والدین کی دعا کا نتیجہ ہے، ان ڈاکٹرز نے اب عملی میدان میں جاکر دکھی انسانیت کی خدمت کرنی ہے۔تقریب میں نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز ،یونیورسٹیز کے پروفیسرز ، بچوں اور ان کے والدین سمیت مختلف سیاسی و تعلیم سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔
اہم خبریں
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ
ساکران پولیس کی کارروائیاں، 4 مسلح ڈاکوؤں گرفتار، 125 موٹرسائیکل، ٹچ موبائل، نقدی رقم سمیت 3 پسٹل برآمد
کراچی، 2025 میں واٹس ایپ کن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا؟
پاک چین بارڈر پر تجارت کا نیا ریکارڈ قائم